جموں

راجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

blast

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئرپولیس افسرنے بتایا کہ رائفل مین گروچرن سنگھ نوشہرہ سیکٹر کے علاقے کلسیان میں گشتی ڈیوٹی پر تھاجب   غلطی سے اس کا پائوںبارودی سرنگ سے ٹکرایا اوروہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔پولیس افسرنے بتایا کہ زخمی فوجی کو قریبی فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے خصوصی علاج کے لیے کمانڈ اسپتال ادھم پور لے جایا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button