بھارتی قومی اسمبلی کے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں جبکہ عوام بدحال ہیں: رپورٹ
نئی دہلی: بھارت کے ایک تحقیقی ادارے” ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز ” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھامیں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بی جے پی کے کل ارکان اسمبلی یعنی 240میں سے235کروڑپتی یا ارب پتی ہیں اور صرف 5ارکان کے اثاثے 1کروڑ روپے سے کم ہیں۔ یاد رہے 2014 میںنریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت قائم ہونے سے پہلے پارٹی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوامی حکومت لائے گی لیکن صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی بھارت کی امیر ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔عام بھارتی بدحال ہے لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت میں جمہوریت اب الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔لہذا حکومتی نظام کو اصلاحات کی نہیں بلکہ کرپٹ امراء کے چنگل سے آزادکرانے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔







