بھارت

منی پور :مزید 25 رہائشی مکان نذر آتش

امپھال: بی جے پی کے زیر اقتدار شورش زدہ ریاست منی پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے کم از کم 25 مزید رہائشی مکانات کو نذر آتش کر دیا۔ ریاست میں جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کانگ پوکپی کے چلوا تھانے کے تحت گاو¿ں ٹیپورم میں گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ قبل ازیں تین دیہات میں دس مکانات کو آگ لگا دی گئی تھی۔
مسلح افراد نے منگل کے روز تین لیانگ مائی ناگا دیہات – تپون کھلن، تپون کھنو اور ماکوئی ٹیپورم پر دھاوا بول دیا۔ حکام نے بتایا کہ حملوں کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے دوران کم از کم 10 گھروں کو آگ لگا دی گئی اور ایک گاو¿ں کے چرچ کا پادری گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ ایک رہائشی نے بتایاکہ بدھ کے روز مزید 25 گھروں کو نذر آتش کیا گیا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کو گھروں کو جلانے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا لیکن انہوںنے کوئی مداخلت نہیں کی اور حملہ آور آزادانہ طریقے سے اپنا کام کرتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس13 مئی سے اب تک کوکی زو اور ناگا برادریوں سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کو الگ الگ واقعات میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا،بھارتی فورسز نے ضلع چندیل میں تلاشی آپریشن کے دوران دو کم عمر لڑکوں سمیت چار نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ تھیام جوتیراج سنگھ، 18 سالہ اوینم بینارجی سنگھ، 28 سالہ ہیدروم راجیش سنگھ اور 31 سالہ کھنڈونگ بام لیمبا سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button