World

امریکا؛ سفاک بھارتی شہری نے بیوی اور 3رشتہ داروں کو قتل کردیا

واشنگٹن:امریکی ریاست جارجیا کے شہر لاورینس وِل میں معمولی گھریلو جھگڑے کے دوران 51سالہ بھارتی شہری وجے کمار نے اپنی بیوی اور تین رشتہ داروں کو قتل کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قتل کی اس ہولناک واقعے میں تین بچوں نے الماری میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔بچوں نے الماری کے اندر بند ہوکر موبائل فون سے پولیس کو کال کی اور چند منٹوں میں ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قاتل کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ملزم کو گھرکے قریب جنگل سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔وجے کمار اپنی اہلیہ 43سالہ مینو ڈوگرا، 38 سالہ ہریش چندر، 37 سالہ ندھی چندر اور 33 سالہ گورو کمار کومعمولی جھگڑے پر گولیاںمار کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران شروع ہونے والے واقعے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے تینوں بچوں کو ایک رشتہ دار کے حوالے کردیا جب کہ قاتل باپ کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا جہاں تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button