پاک بھارت جنگ میں 7طیارے گرائے گئے تھے،ٹرمپ نے ایک بار پھرمودی کو آئینہ دکھا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 7 طیاروں کی تباہی کاذکر کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر نے اوول آفس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ ا±س ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے بعد وائٹ ہاو¿س میں بال روم پروجیکٹ کے عشائیے سے خطاب کے دوران بھی پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں روکنا پسند ہے، تجارت کو جنگیں روکنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں 8 جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ہوسکتا ہے اگلاسال بہتر ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔







