مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کا تمام مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار


سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تمام مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے پختہ عزم کا اظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جہاں ہمارا مشترکہ تاریخی پس منظر اور مصائب ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، ہم کسی بھی ایسی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں جو شیعہ سنی بھائی چارے کے مقدس رشتے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بعض متنازعہ بیانات یا حرکات جن سے ہمارے سنی بھائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، وہ نہ اسلام کی روح اور نہ ہی ہماری تنظیمات کی تعلیمات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے بیانات انفرادی نوعیت کے ہوتے ہیں اور کسی مستند شیعہ پلیٹ فارم کی جانب سے ان کی تائید نہیں کی جاتی۔ ہم تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ تفرقہ انگیز بیانیے کو رد کریں اور اتحاد کی ان تعلیمات پر عمل کریں جو آیت اللہ سرکار آغا سید مہدی الموسوی الصفوی اور آیت اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی جیسے بزرگوں نے اپنی زندگیوں میں پیش کیں۔آغا حسن نے کہاکہ اسلام کے دشمن ہماری تفرقہ بازی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ہمیں کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم شیعہ ،سنی سمیت امت کے اتحاد کے خواہاں کشمیر کے تمام مسلمانوںسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھائی چارہ قائم رکھیں، بات چیت کو فروغ دیں اور باہمی احترام و افہام و تفہیم کے ساتھ اختلافات کو حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہیں جو فرقہ وارانہ، شیعہ مخالف یا سنی مخالف زبان استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ حرکات نہ صرف اسلام کی روح کے منافی ہیں بلکہ کشمیر میں شیعہ قیادت کی عظیم میراث سے بھی غداری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button