مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوج نے پیر پنجال خطے میں آپریشن”سروا شکتی” شروع کردیا
سرینگر:بھارتی فوج نے وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
آپریشن ”سرو اشکتی ”جس کا مطلب ہے طاقتور ترین ہے، بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطے میں آزادی پسندوں کو دبانا ہے۔ آپریشن سراوشکتی سرینگر میں قائم چنار کور اور نگروٹہ جموں میں واقع وائٹ نائٹ کور مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، پولیس کا اسپیشل آپریشنز گروپ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار بھی بھارتی فوج کے آپریشن کا حصہ ہیں۔