بھارت

کرناٹک: ہندوتوا غنڈوں کے وحشیانہ تشدد سے ذہنی طور پرمعذور مسلم جاں بحق

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا بلوائیوں نے 36سالہ ذہنی طور پرمعذورمسلمان کو "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے کا الزام لگا کر قتل کردیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے رہائشی ذہنی طورپر معذور مسلم اشرف کو ہندوتو ا غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا۔ اشرف کوضلع منگلورواس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے پیاس بجھانے کیلئے کرکٹ کا میچ کھیلنے والے ہندوتوا کارکنوں کے پاس رکھی بوتل سے پانی پیا۔ سمراٹ گائز نامی گروپ کے غنڈوں نے اشرف پر کرکٹ بیٹ اور دیگر ہتھیاروں سے تشدد کیا جسے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ آور اشرف کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر چکے گئے ۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں و زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اشرف کے والدنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیٹے کو ہندوتوا غنڈوں نے میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے کا الزام لگا کر قتل کیا ۔اشرف کو چولک کنڈو قبرستان میں سپرد خا ک کیاگیا۔اس کے جنازے میں اہلخانہ اور رشتہ داروں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ 22اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارت بھر میں مسلمانوں خصوصا کشمیریوں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں جاری ہیں اور ہندوانتہاپسند بھارت بھر میں کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملے کر رہے ہیں اور انہیں ملک سے نکل جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button