APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی چھاپہ مارکارروائیوں، املاک کی ضبطی کی شدید مذمت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور جائیدادوں پر جبری قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کی املاک کو ضبط کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میںکشمیری نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں کشمیری تاجروں کی من گھڑت الزامات پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اورنئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے جس کی قیادت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کر رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک منظم اور ادارہ جاتی طریقے سے تشدد اور کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے اوراس کی فورسز پورے علاقے میں ماورائے عدالت قتل، ہراسانی، تشدد، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت اپنی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کربے گناہ شہریوںکو قتل، ملازمین کو برطرف اورجائیدادوں پر قبضہ سمیت گھنائونے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اورحریت پسند اورامن پسند کشمیریوں کے گھر وں پر چھاپوں کے لئے این آئی اے اورایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوںکو استعمال کررہی ہے تاکہ انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی سزادی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیر کے مظلوم عوام گزشتہ 78سال سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ناقابل بیان مظالم برداشت کر رہے ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 37سال کے دوران ہزاروں کشمیری بالخصوص نوجوان بھارتی مسلح افواج کے زیرکنٹرول تفتیشی مراکز میں شہید کئے جا چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ 5اگست 2019 کے بعد جب بی جے پی حکومت نے علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کا غیر معمولی فوجی محاصرہ کیا، کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قابض بھارتی فورسز جیسی بربریت کی حالیہ انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فسطائی بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ان کی مسلط کردہ انتظامیہ کی بربریت کا سنجیدہ نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button