آزاد کشمیر

اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے ، بیرسٹر سلطان چوہدری

اسلام آباد:
صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں العربیہ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ او آئی سی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرناچاہیے ۔انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کی افواج اور عوام نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیںلیکن بھارت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ چھیڑی اور اس کے جواب میں ہماری مسلح فواج نے دھول چٹاکربھارت کاغرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاپائیدار حل تلاش نہیں کیاجاتا جنوبی ایشیا میں دیرپاامن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 370اور 35-Aمنسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی9لاکھ فوج موجودتعینات ہے اورعددی اعتبار سے ہر10کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کوکشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرناچاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو بڑھاناچاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button