مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دینے کی ضرورت ہے: کانگریس

Vikar Rasool Waniجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خراب حکمرانی کو بے نقاب کرنے اور آنے والے انتخابات میں اس کے تفرقہ انگیز ایجنڈے کو شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقاررسول وانی نے ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی بدانتظامی اور تفرقہ انگیز ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں کمیونٹیز کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرنے والی قوتوںکے خلاف متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کا دور اقتدار جھوٹے وعدوں اور ایسی پالیسیوںکا مرکب ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کے مختلف شعبوں پرپڑنے والے منفی اثرات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے دور حکومت میں محرومی برداشت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے سے ریاست کا درجہ چھین لیاگیا اور لوگوں کو روزگار اور زمین کے حقوق سے محروم کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button