بھارت
اتر پردیش: ضلع سنبھل میں انتظامیہ نے مسجد منہدم کر دی
لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں انتظامیہ نے ایک مسجد منہدم کر دی۔ انتظامیہ نے دعوی ٰ کیا یہ مسجد قبرستان کی زمین کے ایک حصے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران انکا موقف پوری طرح سے نہیں سنا گیا اور یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا۔ مسلمانوں نے کہا کہ انہیں اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل اتر پردیش کے غازی آباد میں بھی ایک مدرسے جبکہ وارانسی میں ایک مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔







