پاکستان

مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے

ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، صدر ، وزیر اعظم کے ”یوم پاکستان ‘ پر پیغامات

presi and pmاسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم یوم پاکستان کی روح کے مطابق جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کو عبور کریں گے اور اپنے پیارے پاکستان کیلئے ایک بہتر اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے ”یوم پاکستان“ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم تاریخی قراردا ِپاکستان کی منظوری کی یاد منا رہے ہیں جب 23 مارچ 1940 کو ہمارے لیے ایک آزاد وطن کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوںنے کہا کہ 1940 کی قرارداد ِپاکستان ہماری تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے ، اس قرارداد سے 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کا راستہ ہموار ہوا، قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے انتھک محنت کی اور آج کے دن ہم ان کے عزم اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔
ہماری مسلح افواج، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ، ہماری قوم کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا ، دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں پر محیط جنگ میں ان کا فاتحانہ کردار، قدرتی آفات کے دوران فرض کی پکار پر تیز ردعمل اور دنیا بھر میں امن مشنز میں ہمارا کردار عالمی امن اور پرامن بقائے باہمی کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا نمایاں اظہار ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں بدترین جبر اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس تنازعہ کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کی فراہمی تک ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل ، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق القدس شریف میں دارالحکومت پر مبنی ایک آزاد، پائیدار اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنی اصولی موقف پر قائم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کے رہنماو¿ں کی انتھک اور مسلسل سیاسی جدوجہد سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ،ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو¿ اجداد نے پاکستان کے لئے مثالی قربانیاں دیں، لاکھوں مسلمانوں نے بھارت میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئیے آج کے دن ہم پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارے آج کے فیصلے اور کارکردگی ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے، آئیں ہم سب مل کر ایک ایسے پاکستان کے لیے جدو جہد کریں جو ہر قسم کے مذہبی ، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک ہو اور جہاں ہماری مشترکہ اقدار پھل پھول سکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button