بھارت
کولکتہ:”سی آئی ایس ایف “بیرک سے خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی
کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری سینٹرل انڈیسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) کی ایک پرانی بیرک سے ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خاتون کی مسخ شدہ لاش ریاست کے دارلحکومت کولکتہ میں بالاکا کلب کے پیچھے ستیہ ڈاکٹر روڈ کے مشرقی جانب واقع سی آئی ایس ایف کی ایک متروک بیرک کے اندر سے ملی ۔خاتون کا سر اور جسم کے دیگر حصے کٹے ہوئے تھے۔کٹے ہوئے اعضاءتین سیاہ پولی تھین تھیلوں میں موجود پائے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔