پاراگ جین بھارتی خفیہ ایجنسی” را ”کے نئے سربراہ مقرر
نئی دہلی: پاراگ جین کو روی سنہا کی جگہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW)کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ یکم جولائی 2025 سے عہدہ سنبھالیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاراگ جین 1989بیچ کے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)کے افسر ہیں جو پنجاب کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور بھارت کے ہمسایہ ممالک سے متعلق امور میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔پاراگ جین فی الحال ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC)کے سربراہ ہیں جو” را”کا ایک اہم تکنیکی ونگ ہے اور ایجنسی میں دوسرے سب سے سینئر افسر ہیں۔انہوں نے آپریشن سندھور میں اہم کردار ادا کیا اور وہ بالاکوٹ فضائی حملے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ370کی منسوخی جیسی اہم کارروائیوںکا حصہ تھے۔ وہ اس عہدے پر دو سال کی مقررہ مدت تک کام کریں گے۔مودی حکومت نے جین کو” را” کا نیا سربراہ مقرر کیا اور کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔







