APHC

سرینگر :حریت کانفرنس کا ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو خراج عقیدت

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز کشمیری معالج ڈاکٹر عبدالاحد گوروکو آج انکے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو ان کے 33ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالاحد گورو ایک معروف ہارٹ سرجن تھے اور وہ مقبوضہ علاقے میں اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز کرنے والے پہلے کشمیری مسلمان ڈاکٹر تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالاحد گرو نے 1989 میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے بینر تلے تحریک آزادی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرگورو جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے ناقد تھے اور چاہتے تھے کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے ۔
انہوںنے کہا کہ آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں ڈاکٹر گورو کو 1993میں آج ہی کے دن شہید کیا گیا ۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ تحریک آزادی کو عظیم علمائ، دانشوروں ، اساتذہ، ڈاکٹروں ، وکلا اور دیگر پیشہ ور لوگوں نے اپنے اپنے خون سے سینچا ہے اور ان تمام شہداءکا مقدس لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button