کپواڑہ اورکولگام میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کاروائیاں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ اورکولگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے راجواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر ضلع کپواڑہ کے علاقے راجواڑ میں تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیاں جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے کیموہ میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ بھارتی قابض حکام نے علاقے سے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز موادبرآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔






