مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : 8کشمیری نوجوان کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ضلع بارہمولہ میں 8کشمیری نوجوانوںکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموںکی کوٹ بھلوال جیل سے ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور میں منتقل کردیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اورپولیس نے بھارتی لوک سبھا انتخابات سے قبل کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور چھاپوں اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں وقار احمد بٹ ، دانش حسین گوجری، طاسین احمد حرا، محمدعبداللہ بٹ ، محمد اشرف وانی، سہیل احمد شیخ ، توصیف احمد اخون اور عبدالمجید شاہ شامل ہیں۔گرفتار کئے گئے نوجوانوں پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل اور ڈسٹرکٹ جیل ادھمپورمنتقل کردیاگیاہے۔