مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ایس آئی یو کی طرف سے چار کشمیری نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ دائر

SIU police JKسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے چار کشمیری نوجوانوں کے خلاف ضلع کولگام میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ا ین آئی اے کی چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی عدالت میں چار کشمیری نوجوانوں جان محمد لون، بلال احمد بٹ، سمیر احمد شیخ اور عابد رمضان شیخ کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ایس آئی یو کے اہلکاروں نے این آئی اے کے خصوصی جج کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ۔ ان نوجوانوں میں سے جان محمد لون، بلال احمد بٹ اورسمیر احمد شیخ پہلے ہی قتل ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک نوجوان عابد رمضان شیخ زندہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button