مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتیہ جنتاپارٹی نفرت کی سیاسی کر رہی ہے ،غلام احمدمیر
جموں 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ غلام احمد میر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت کی سیاسی کر رہی ہے جو معاشرے کے لیے نہایت خطر ناک ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام احمد میر نے جموں کے علاقے ریاسی میں بی جے پی مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے 5اگست 2019کے اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کی شناخت، حیثیت اور حقوق سے محروم کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کو سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نوکریاں، زمینیں اور وسائل باہر کے لوگوں کو مقامی لوگوں کی قیمت پر پیش کیے گئے ہیں۔غلام احمد میر نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کشمیر کے لوگوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔