مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر آئینی فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہوگی: چوہدری رمضان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجہ سبھا کے رکن چوہدری محمد رمضان نے کہا ہے کہ بھارت کو بالآخر 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہوگی اور جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔
چوہدری محمد رمضان نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ370 اور 35A محض آئینی دفعات نہیں تھے بلکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کی شناخت، منفرد تشخص، زمین کے حقوق، روزگار کے مواقع اور آئینی حقوق کے تحفظ کی ضمانت بھی تھے۔
اجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں ایڈووکیٹ شوکت احمد میر، عمران نبی ڈار، سید توقیر احمد، انجینئر صبیہ قادری، جگدیش سنگھ آزاد، مشتاق میراور دیگر نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button