مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ضلع گاندربل میں زیڈ موڑ ٹنل کے قریب گاڑی الٹنے سے زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کے لیے تعینات 44بٹالین سی آر پی ایف کی ایک گاڑی ٹنل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکارزخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تینوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کلاں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button