محاصرے اور تلاشی
کشتواڑ :بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی دوسرے دن بھی جاری
جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ کے جنگلات کے علاقے میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بدھ کی شب چل چترو بیلٹ کے جنگلات کے علاقے کنزال منڈو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو جمعرات کو دوسرے دن بھی جاری رہی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔






