مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :سڑک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک 44 سالہ شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ بجبہاڑہ کے علاقے جبلی پورہ میں فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔تاہم ایک زخمی نے جس کی شناخت ارشد نبی ڈار کے نام سے ہوئی ہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ دوسرے زخمی کی شناخت50سالہ مشتاق احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سرینگر کے علاقے باغات کنی پورہ کے رہنے والے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button