مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری جاں بحق

body1سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے اہلن کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہری کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیاتھا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو شہریوں میں سے ایک جو شدید زخمی تھا، آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button