APHC-AJK
”یوم آزادی پاکستان“، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کی صدارت حریت آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے کی اور اس میں حریت رہنماو¿ں اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام، حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔