آزاد کشمیرخصوصی دن

بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے اٹھمقام میں تقریب کا انعقاد

abdullah gullمظفر آباد:
تحریک نوجوانان پاکستان جموں و کشمیر کے زیر ہتمام آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈکوارٹراٹھمقام میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نوجوانان پاکستان جموں و کشمیر کے چیئر مین محمد عبداللہ گل نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری عوام کو مغلوب کرنا بھارت کی بھول ہے، کشمیری عوام بھارت سے آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ظالم جابر اور قابض ملک ہے جسکے توسیع پسندانہ عزائم خود اسکے اپنے وجود کیلئے خطرہ ہیں۔محمد عبداللہ گل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شخصی آزادیاں سلب ہیں اور قابض افواج انسانیت سوز مظالم ، خونریزی اور سفاکیت کا ہر حربہ آزما رہی ہے اورہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزتو آبرو تار تارکی جا رہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا عزم واستقلال کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستانی قوم ،حکومت اور افواج پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button