مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ :مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے دو کانگریسی رہنما 7 ماہ کی قید کے بعد رہا

 

لیہہ :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں گزشتہ برس احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے دو کانگریس رہنمائوں کو تقریبا 7ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے سروس کے مطابق کانگریس رہنما اور مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کے سابق رکن ولدان نمگیال اور پارٹی کے ایک اور رہنما سمنلا دورجے کو ہائیکورٹ کی طرف سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔
انہیں گزشتہ برس24 ستمبر کو لیہہ میں ہونے والے احتجاج کے بعد حراست میں لیا گیا تھا ۔ مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یا درہے کہ لداخ خطے کے لوگ چھٹے شیڈول کے نفاذ ، علاقے کو دریاستی درجے دینے سمیت کئی مطالبات کر رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button