APHC

حریت کانفرنس کاکشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد دبانے کی بھارتی پالیسیوں پر اظہار تشویش

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی منفرد شناخت کو ختم کرنے اور اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کی بھارت کی منظم پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی کی بھارتی حکومت کی پالیسیوں کامقصد کشمیریوں سے ان کا وطن،منفرد شناخت اور سیاسی امنگوں کو چھیننااوران کی مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی قیادت جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے زور دیاکہ مسلم اکثریتی شناخت کا تحفظ کشمیری عوام کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے خبردار کیاکہ کشمیریوں کی شناخت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہو گی ۔حریت ترجمان نے کہاکہ ہندوتوا بی جے پی-آر ایس ایس مقبوضہ علاقے میں اسلام سے قبل ہندو تہذیب کو بحال کرناچاہتی ہیں جبکہ مودی حکومت مبینہ طور پر جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل الحاق کے آر ایس ایس کے دیرینہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کررہا ہے اوراگست 2019میں دفعہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کا مقصد جموں وکشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری میں تیزی لانا تھا۔حریت ترجمان نے کشمیریوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی "سازشوں” کا مقابلہ کرنے کے لیے کشمیریوں کی صفوں میں ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button