مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کی لاش گاندربل سے برآمد
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک غیر کشمیری کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ کوہ پیما گروپ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ جنوب مغربی نئی دلی کے رہائشی44سالہ کوہ پیماروہت سیال کی لاش ضلع کے علاقے ناراناگ سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کوہ پیما گروپ کے دیگر ارکان کی تلاش کر رہی ہے۔