مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں گیس سلنڈر دھماکے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماں ، بیٹا زخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کی صبح سرینگر کا علاقہ الٰہی باغ گیس سلنڈر کے دھماکے سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے میں سروا دیوی اور اس کا بیٹا راکیش کمار شدید زخمی ہوئے، دونوں پنجاب کے رہنے والے ہیں۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں راکیش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔