پاکستان

مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹرعرفان صدیقی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا سے تقریر کوجھوٹ کا پلندہ قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں عرفان صدیقی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور آپریشن سندور کے حوالے سے بھارتی بیانیے پر کڑی تنقید کی اور بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی لوک سبھا تقریرکو بھارتی عوام، میڈیا اور اپوزیشن نے مسترد کر دیاہے۔ پاکستان کے معرکہ حق نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر نہیں چلتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button