مقبوضہ جموں و کشمیر
گجرات: پولیس کا مسلم نوجوان پر دوران حراست وحشیانہ تشدد
گاندھی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بوٹا ڈ میں پولیس نے ایک مسلم نوجوان آریان کو دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال میںزندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے آریان کو چوری سے متعلق سے ایک جھوٹے کیس میں حراست میں لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
متاثرہ لڑکے اہلخانہ نے کہا کہ آریان یومیہ اجرت پر کام کرتا ہے ۔ پولیس نے اسے ایک جھوٹے الزام میں حراست میں لیا اور تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آریان کے دادا کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ ماہ 19اگست کو پیش آیا ہے۔واقعے کی سول سائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔




