World

چین کا ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

اسلام آباد: چین نے تنازعہ کشمیر پر اپنے مستقل اور واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلے کا سفارتی ذرائع سے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اگست2019سے جاری یکطرفہ کارروائیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فریقین کو یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button