بھارت

وزیر اعظم مودی نے ”خواتین کوٹہ بل ” پرقوم کو گمراہ کر کے انتہائی بد بختی کاکام کیا ، ممتا بنر جی

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ”خواتین کوٹہ بل ” پرقوم کو گمراہ کر کے انتہائی بدبختی کاکام کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت عورتوںکوڈھال بنا کرحد بندی کی مشق پر زوردے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ انتہائی بدبختی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے دیانتداری سے خطاب کے بجائے قوم کوگمراہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ہمیشہ عورتوں کی نمائندگی کی وکالت کی ہے ، اس نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میںخواتین کو سب سے زیادہ نمائندگی دی۔ لوک سبھامیں ترنمول کانگریس کے منتخب ارکان میں 37.9فیصد عورتیںہیں ۔ پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھامیں46فیصدعورتوں کونامزد کیالہذایہ سوال ہی پیدانہیںہوتاکہ ہم عورتوںکے کوٹے کی مخالفت کریں البتہ ہم حلقوںکی ازسرنومشق کے خلاف ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نریندرمودی نے اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کے تحت عورتوں کوڈھال بناکر حدبندی بل منظورکرانے کی چال چلی تھی جوحزب اختلاف نے ناکام بنا دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button