مقبوضہ جموں و کشمیر
حزب اللہ کے سربراہ کے قتل کے خلاف بڈگام میں مظاہرے
سرینگر:
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں زبردست مظاہرے کئے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کے چوتھے روز ماگام مارکیٹ اور بڈگام قصبے میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔حزب اللہ کے رہنما ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔مظاہرے میں مرداور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیاہ جھنڈے اٹھائے مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوئے اورانہوں نے حزب اللہ کے سربراہ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ مخالف فلک شگاف نعرے لگائے