مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا شہدائے ہندواڑہ کے لیے دعائیہ مجلس کا اہتمام

اسلام آباد 25 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شہدائے ہندواڑہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اجلاس کی صدارت اس کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے25 جنوری 1990 کو شمالی کشمیر میںضلع کپواڑہ کے قصبے ہندواڑہ میں کم از کم 21 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔اجلاس کے شرکاءنے ہندواڑہ قتل عام کے شہداءاور دیگر شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری شہداءکے مشن کو بھارتی غلامی سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button