مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: نام نہاد انتخابی نتائج سے پہلے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کی تیاری کے دوران انتظامیہ نے علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں نام نہاد اسمبلی انتخابات 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ہوئے ۔ نتائج کا اعلان 8اکتوبر کو کیا جائے گا۔ نتائج سے قبل پابندیوںکا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔