مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ: آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 20مکان خاکستر، متعدد مویشی ہلاک

جموں :بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک خوفناک واقعے میں کم ازکم 20رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں۔واقعے میں متعدد مویشیوں کے جھلس کر ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ کم از کم چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ کشتواڑ کے علاقے دچھن تچنا میں پیش آیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ رات کے اوقات میں بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیل گئی ۔ دشوار گزار علاقے ، سڑکوںکی خستہ حالی اور علاقے تک محدود رسائی کی وجہ سے فائر ٹینڈرز کی آمد میں تاخیر ہوئی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ، تب تک بڑے پیمانے پرنقصان ہو چکا تھا۔
آگ سے بیس رہائشی مکان مکمل تباہ ہو گئے جبکہ کرایے کے گھر میںقائم ایک سرکاری سنٹر بھی خاکستر ہو گیا۔ جن لوگوں کے مکان تباہ ہوئے ان کے نام فردوس میر، اسماعیل میر، الفا میر، غلام محمد میر، بشیر احمد ، لیاقت حسین ، جبران ، ظفر حسین ، فردوس میر ، وسیم ، ندیم ، توصفی ، یاسین، ابو سہیل ، محمد یوسف ، اسماعیل ، بشیر احمد ، عبدالرحمان بتائے جاتے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران متعدد دیگر ڈھانچو ں کو بھی جزوری نقصان پہنچا، آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیںہوسکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button