مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے زچلڈارہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشددکارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کے ایک افسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button