بھارت

مودی حکومت نے نظام تعلیم تباہ و برباد کر دیا، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا“میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کا نظام تعلیم تباہ و بربادکر کے رکھ دیا ہے ، طلباءکے مطالبات بالکل جائز ہیں ، یہ لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طلباءصرف ایک ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جو کام کرتا ہو اور منصفانہ ہو۔ راہول گاندھی نے طلباءکے اس مطالبے کی تائید کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ طلباءسے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہا کہ نظام تعلیم نہ صرف لوگو ں کی استطاعت سے باہر ہوچکا ہے بلکہ یہ دھاندلی زدہ بھی ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ طلباءپرامن طورپر احتجاج کر رہے تھے لیکن فورسز نے ان پر بندوقیں تان دیں ، ان پر ڈنڈے پرسائے ، طلباءصرف اتنا مطالبہ کر رہے تھے کہ ہم ایک ایسے نظام تعلیم کے مستحق ہیں جو منصفانہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ کئی طلباءنے خود کشی کی ، یہ لوگ ایک نہ ختم ہونے والے تناﺅ سے گزر رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ گزشتہ بیس برس میں 152پیپر لیک ہوئے ہیں لیکن کسی کو سزا نہیں ہوئی، نظام تعلیم ٹھپ پڑ جانے سے 7.5کروڑ طلباءمتاثر ہوئے ہیں ۔ ایک گروپ ہمار ے نظام تعلیم اور ہمارے طلباءکی زندگیاں تباہ کر رہا ہے ۔ سالانہ امتحانات پر طلباءکے خاندانوںکا خرج 1.32لاکھ کروڑ روپے ہے جو تعلیمی بجٹ1.4کروڑ کے قریب ہے ۔ طلباءکے احتجاج کی دوسری وجہ یہ ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان سے کہا جاتا ہے کہ جو دروازے تمہارے لیے کھلے تھے وہ اب بند ہو گئے ہیں ، مینو فیکچرنگ بند ہے، کارپوریٹ نوکریاںبند ہیں ، پبلک سیکٹر بند ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہم طلباءسے سو فیصد متفق ہیںکہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ہٹا دینا چاہے کیونکہ اس شخص نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نظام تعلیم چلانے کا اہل نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button