مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں خطے کے اکھنورعلاقے میں فوجی گاڑی پر حملہ
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع اکھنور کے علاقے بھٹل میںنامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کی صبح اکھنور سیکٹر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایک گائوں میں اس وقت گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں جب ایک آرمی ایمبولینس وہاں سے گزر رہی تھی۔حکام نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فوجیوں نے گائوں اور ملحقہ علاقوں کومحاصرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔