مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں کشمیر: جیل سے رہا ہونے والے نوجوانوں پر” جی پی ایس“ ٹریکر نصب

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں تین ایسے کشمیری نوجوانوں پر” جی پی ایس“ ٹریکر نصب کردیے ہیںجنہیں عدالت کی طرف سے ملنے والی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کی ہدایت پر مول راج ، لیاقت علی اور مقبول کی مسلسل نگرانی کیلئے ان کے ٹخنوں کیساتھ جی پی ایس ٹریکٹر لگا دیے۔
یادرہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی انتظامیہ نے جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے کسی کشمیری کیساتھ ٹریکر نصب کرنے کا حکم دیا بلکہ آج کی کئی نوجوانوں کیساتھ یہ ٹریکٹر لگائے جاچکے ہیں۔






