بھارت

نئی دلی :کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا بی جے پی ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ

نریندر مودی2014سے خواتین کے ساتھ دھوکہ کرتے آرہے ہیں،جے بی ماتھر

نئی دلی:بھارت میں کانگریس نے ” خواتین کے ریزروویشن ترمیمی بل”کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں پارٹی کے کئی سینئر رہنماشامل ہوئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں جے رام رمیش ، دیپندرسنگھ ہڈا،دیویندر یادر، الکالامبا، جے بی ماتھرسمیت کئی ارکان پارلیمنٹ موجود تھے ۔ دیپیندر سنگھ نے اس موقع پر کہاکہ بی جے پی نے جس طرح خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اس سے اس کی خواتین دشمن ذہنیت واضح ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا اصل مقصد خواتین ریزرویشن کے نام پر حد بندی نافذکرنا تھا ۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ جے بی ماتھرنے کہا کہ نریندرمودی 2014سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں لیکن وہ خواتین کے ساتھ مسلسل دھوکہ کرتے آرہے ہیں ، حکومت خواتین کے ریزرویشن کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے ، بی جے پی اور وزیر اعظم صرف یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ خواتین کے حق میں ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button