مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی: سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ آج مہورے کے علاقے شرکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب تھرل سے شکاری جانے والی ایک مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر تقریباً 200 فٹ نیچے جاگر ی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور جمال جبکہ زخمی کی عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔