مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج صبح ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہیرا نگر میں تمام داخلی اورخارجی راستے بند کردیے اورگھرگھرتلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔