بھارت

نئی دلی :میر واعظ عمر فاروق کی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری

سرینگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ کا درگاہ کے سجادہ نشین اور نگران سید انیس نظامی اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں میر واعظ عمر فاروق نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد سید کاندھلوی سے بنگلہ والی مسجد کے مرکز میں ملاقات کی۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کی تبلیغ او راصلاح کی کوششوں کی تعریف کی۔اس دوران روحانیت کو فروغ دینے اور اسلامی تعلیمات کی پرامن تبلیغ کے ذریعے مسلمانوں میں ایمان کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ وژن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button