خودکشیاں

بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ

#SuicideCasesInIndianArmy

اسلام آباد: مسلح افواج کے اہلکاروں میں بڑھتی ہوئی مایوسی ظاہر ہوتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے فوجیوں کے پست مورال ، اعلیٰ افسران کی طرف سے بدسلوکی ،بدعنوانی اور پیشہ وارانہ مہارت میں کمی جیسے مسائل کی نشاندھی ہوتی ہے ۔2014اور 2024کے دوران گزشتہ دس سال میں بھارتی فوج کے 983اہلکاروں نے خودکشی کی،جن میں بحریہ کے 96 اورفضائیہ کے 246شامل ہیں ۔ اس عرصے کے دوران اوسط سالانہ تقریبا سو کے قریب اہلکاروں نے خودکشی کی ۔اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوج میں ہر تیسرے دن ایک فوجی خودکشی کرتا ہے یا ساتھی اہلکار کی فائرنگ میں ہلاک ہو تاہے۔ یونائیٹڈ سروس انسٹیٹیوشن کی 2019-2020کی اسٹڈی کے مطابق بھارتی فوج میں شدید اعصابی تنائو، مایوسی،کام کے بوجھ اور نفسیاتی مسائل خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ ہیں۔بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے جولائی 202 میں راجیہ سبھا میں انکشاف کیا تھاکہ گزشتہ پانچ برس کے دوران فوج کے 642، فضائیہ کے 148 اور بحریہ کے 29اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 2010سے 2019کے دوران 11سوفوجیوں نے خودکشیاں کیں، جن میں سے 895فوجی ، فضائیہ کے185 اوربحریہ کے 32 اہلکارشامل ہیں ۔ دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سول آرمڈ فورسز میں2017سے2019کے دوران ساتھی اہلکاروں کے ہاتھوں 25فوجی ہلاک ہوئیجبکہ 345اہلکاروں نے خودکشیاں کیں جبکہ2016سے2020کے دوران 47اہلکاروں نے رضاکارانہ طورپر سروس سے استعفیٰ دیا یا ریٹائرمنٹ لی۔ ان اعدادوشمار سے بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ دوردراز علاقوں اور شورش زدہ علاقوں میں طویل عرصے تک تعیناتی ، تنہائی ،مایوسی اور نفسیاتی مسائل، چھٹی نے ملنا،ادارہ جارتی بے حسی ، اورناقص خوراک بھی بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button