گرفتار
بھارتی پولیس نے کٹھوعہ میں دو کشمیریوں کو گرفتارکرلیا
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس نے دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو بھارتی پنجاب سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں داخل ہوتے ہی ایک گاڑی سے گرفتار کیا گیا جسے لکھن پور کے مقام پر روکا گیاتھا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مقبوضہ جموں وکشمیرسے باہر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم کے تحت بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے اور رشوت کے طور پر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔






