بھارت
جھارکھنڈ : مدرسے میں لاوڈ اسپیکر لگانے پر ہندو انتہا پسند بھڑک اٹھے
رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں ایک مدرسے میں سپیکر لگانے پر ہند و انتہا پسند بھڑک اٹھے اور مسلمانوں پر پتھراﺅ کیا اور انکی املاک کو نقصان پہنچایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ہمیشہ کی طرف مجرم ہندو غنڈوں کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلمانوں کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کی ۔ ہزاری باغ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تین موٹرسائیکلوں اور ایک کار کو آگ لگا دی گئی۔ہند و انتہا پسند پہلے مدرسے کے اندر بنے مینار پر بھی اعتراض کرتے رہے ہیں۔